جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسپنر سائمن ہارمر نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے پانچویں روز بنگلادیشی ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کھیل شروع ہونے پر مہمان ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز تھا، تاہم ہارمر نے مزید چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بنگلادیش کی مزاحمت ختم کر دی۔ انہوں نے مشفق الرحیم، مہدی حسن میراز، حسن محمود اور عبادت حسین کو پویلین بھیجا۔
کگیسو ربادا نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکو جینسن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
جنوبی افریقا کو جیت کے لیے صرف 12 رنز درکار تھے جو اس نے 1.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیے۔
اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔ ہارمر نے اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف بھی دوسری اننگز میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔











