رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 7° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے کا عزم
فائل فوٹو: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات — تصویر: بشکریہ thepublicpurview.com

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل چارلس رولینڈ واکر نے ملاقات کی، جس میں فوجی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دوطرفہ فوجی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

جنرل چارلس رولینڈ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

اشتہار