رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 7° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور

ملاقات کرانا احسان نہیں، عمران خان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی: سلمان اکرم راجہ

ملاقات کرانا احسان نہیں، عمران خان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی: سلمان اکرم راجہ
فائل فوٹو: سلمان اکرم راجہ — تصویر: بشکریہ webpr.dunyanews.tv

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملاقات کرانا کوئی ریلیف یا احسان نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی کیوں نہیں دی جا رہی۔

اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ بانی کا بلڈ پریشر 193 تک جا چکا ہے جو تشویشناک ہے۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ ان کا ہسپتال میں علاج ہو، عدالت کا حکم موجود ہے۔

ملاقاتوں پر مؤقف

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہم جو نام دیتے تھے ان کی ملاقات نہیں کراتے تھے اور اپنی مرضی کے لوگوں کی ملاقات کراتے تھے۔ آئندہ بھی مرضی سے ایسے لوگوں کو بھیجا گیا تو سوال ضرور اٹھے گا، جبکہ بیرسٹر گوہر سمیت فہرست میں موجود لوگوں کو بھیجا جائے گا تو سوال نہیں اٹھے گا۔

ان کے مطابق پارٹی کے اندر مختلف نقطہ نظر رکھنے والے لوگ موجود ہیں، کچھ گروپ بھی ہیں اور کچھ لوگ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر رہے۔ بانی سے ملاقات کے بعد ہونے والی باتوں پر ان کا بیان جواب تھا۔ ملاقات کے بعد کہا گیا کہ بانی نے متبادل نام مانگے ہیں، ایسا کچھ نہیں تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کا بیان مختلف ہو تو سوال پیدا ہو جاتا ہے۔ ملاقات میں صرف قانونی امور پر بات نہیں ہوئی۔ انہیں اس وقت ایسا کوئی معاملہ نظر نہیں آتا جسے ڈیل یا ڈھیل کہا جا سکے۔

خط اور صحت

ان کا کہنا تھا کہ بہنوں کو نظر بند رکھ کر چھوڑنا کوئی احسان نہیں۔ بانی نے پہلے بھی خط لکھے لیکن یہ انتہائی اہمیت کا حامل خط ہے، جس میں عدالتی ضمیر کو جھنجھوڑا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کی صحت کے حوالے سے جو بات باہر آ رہی ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔ بلڈ پریشر کا 192 یا 193 ہونا قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ بانی کوئی ڈیل نہیں مانگ رہے، وہ صرف اہلیہ کے آپریشن کی بات کر رہے ہیں۔ بانی مقابلے کے لیے تیار ہیں اور آگے بھی مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، ان کی طرف سے کوئی التجا نہیں کی گئی۔

بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق اپیلوں کی پیروی سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کریں گے۔

پارٹی میں انتشار کا جواب

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ بانی کے بھروسے کے شکر گزار ہیں۔ ملاقات کے بعد غلط بیانیے کا جواب ضروری تھا، اگر مقصد پارٹی میں انتشار پیدا کرنا ہو تو اس کا جواب دینا ضروری ہے۔ جس نے بات کرنی ہے وہ بانی سے براہ راست بات کرے۔ ان کے مطابق پارٹی میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ختم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر پر بھی حملہ ہوا تو بانی کو کہنا پڑا کہ انہیں ان پر اعتماد ہے۔ بانی سے کمیٹیوں میں واپس جانے کی اجازت مانگی گئی جو نہیں ملی۔

عظمیٰ خان کا مؤقف

اڈیالہ روڈ پر بانی کی بہن عظمیٰ خان نے سلمان اکرم راجہ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی کو ریلیف تب ملے گا جب انہیں ہسپتال سے علاج کرایا جائے گا۔ سرکاری ہسپتال کی رپورٹس اور ڈاکٹروں پر انہیں یقین نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلیف تب ملے جب سپریم کورٹ کے حکم پر تعمیل ہوگی۔ وکلا کو ملا دیا، اس کے بعد کیا ہے؟ کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، یہ سارا ایک دھوکہ ہے۔ انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ ان کے بھائی کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔

اشتہار