رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور

عابد چارلی کے علاج کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

عابد چارلی کے علاج کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
فائل فوٹو: لاہور جنرل ہسپتال کی عمارت — تصویر: بشکریہ nation.com.pk

لاہور: معروف کامیڈین عابد چارلی کے علاج معالجے کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں 6 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ حکومتِ پنجاب کے احکامات پر تشکیل دیے گئے اس بورڈ میں سینئر ڈاکٹرز شامل ہیں جو عابد چارلی کی طبی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر خرم سلیم کو 6 رکنی میڈیکل بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

پروفیسر فریاد حسین کے مطابق عابد چارلی میڈیکل یونٹ تھری کے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) میں زیرِ علاج ہیں اور ان کی نگہداشت کے لیے طبی عملہ دن رات مصروفِ عمل ہے۔

ایم ایس جنرل ہسپتال کا کہنا ہے کہ عابد چارلی کی جلد صحت یابی کے لیے تمام دستیاب طبی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

موضوعات:
اشتہار