رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کویت میں ایرانی حملہ: امریکی میجر کی کانگریس کمیٹیوں میں وسل بلوئر شکایتچوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹسعمران خان کا تین چیف جسٹس صاحبان کو خط، جان کو خطرے اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کا دعویٰامریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں: ایرانوفاقی آئینی عدالت کے آرڈر سے مایوسی، بیرسٹر گوہر کا پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے کا مطالبہقشم کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا ایرانی دعویٰ، امریکی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیاعمران خان کے خط پر اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ، اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہانٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول: جامعہ تربت کے کھلاڑیوں کی فٹبال اور کرکٹ میں کامیابیآبی حقوق پر یکطرفہ بھارتی اقدام اعلانِ جنگ ہوگا، فن لینڈ کے وفد سے ملاقات میں یوسف رضا گیلانیشفقت امانت علی کے نئے موسیقی سفر کا اعلان، آج کراچی میں پریس کانفرنس ہوگیویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر سکس میں رسائی حاصل کر لیخلیجِ فارس میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا و اسرائیل، عباس عراقچی کا ای سی او اجلاس سے خطاب

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر سکس میں رسائی حاصل کر لی

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر سکس میں رسائی حاصل کر لی

عجمان: ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم زمبابوے کو شکست دے کر گروپ بی سے سپر سکس مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

عجمان کے سیون ڈسٹرکٹس اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے کپتان منیبہ علی کی 51 اور عائشہ ظفر کی جارحانہ 42 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی۔ چیپو مگیری تریپانو 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، مومنہ ریاست نے 2 جبکہ ام ہانی اور طوبی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گروپ بی سے سری لنکن ٹیم پہلے ہی سپر سکس مرحلے میں رسائی حاصل کر چکی ہے۔

اشتہار