نوشکی: گوشت مارکیٹ میں فائرنگ، جہانزیب سمیت 3 افراد جاں بحق

نوشکی کی گوشت مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مارکیٹ میں مبینہ طور پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جہانزیب نامی شخص کو قتل کر دیا۔ فرار ہونے کی کوشش کے دوران موقع پر موجود افراد نے دونوں مبینہ حملہ آوروں کو پکڑ لیا۔
مشتعل افراد نے دونوں مبینہ حملہ آوروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس طرح اس واقعے میں جہانزیب سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینوں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیں۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
اشتہار











