نوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاری

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے عملے نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے دوران بلوچستان کے علاقے نوشکی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نوشکی کے علاقے احمد وال میں کلی قبول کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ کلیرنس آپریشن کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔
اشتہار










