رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 24° / 10°فجر 05:30ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:39عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ کے لیے سخت سیکیورٹی انتظاماتبحیرہ عمان: امریکی فوج کا تجارتی جہاز ناکارہ بنانے کا دعویٰ، ایران کا ٹینکروں میں آگ کا بیانبابر اعظم کا سری لنکا سیریز جیتنے کا عزم، سینئر اور جونیئر کے امتزاج پر زورفرخ خان کھوکھر کا بیانات پر اختلاف، جے یو آئی (ف) سے علیحدگی کا اعلانریاض میں آرامکو عمارت کو نقصان، حوثیوں کا حملے کا دعویٰ، قطر کی مذمتیوم اقبال: فکرِ اقبال امن و ترقی کی ضامن، حکومت 150ویں سالگرہ سال بھر منائے گیپاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی، پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میںپی پی 203 چیچہ وطنی: ن لیگ کے اسد حنیف کامیاب، این اے 77 میں راشد بشیر ورک آگےامریکی آئرن گیٹ منصوبہ محض الفاظ کا کھیل ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلابوزیراعظم شہباز شریف منگل سے ترکیہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گےریما خان تقریباً 16 سال بعد وجاہت رؤف کی فلم ‘پنچھی پیارے’ سے بڑی اسکرین پر واپس آئیں گیپیرس میں جی سیون وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس، یوکرین، مشرق وسطیٰ اور مصنوعی ذہانت ایجنڈے میں

خضدار کی سماجی رہنما امینہ شفیع کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات

خضدار کی سماجی رہنما امینہ شفیع کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے خضدار کی متحرک اور باہمت سماجی رہنما امینہ شفیع نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خضدار میں بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے جاری سماجی خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امینہ شفیع اپنی مدد آپ کے تحت ان بچوں کی سرپرستی اور تعلیم کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں اور انہیں معاشرے کا باوقار اور خودمختار شہری بنانے کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہیں۔

سماجی خدمات کا اعتراف

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے امینہ شفیع کے جذبہ انسانیت، حوصلے اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں اصل عظمت دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھنے اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بننے میں ہے۔

امینہ شفیع جیسی باہمت بیٹیاں ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جو اپنی عملی جدوجہد سے انسانیت، ہمدردی اور احساس ذمہ داری کی روشن مثال قائم کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کی ذمہ داری اٹھانا محض ایک سماجی خدمت نہیں بلکہ عظیم انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ کسی بچے کو محض وسائل کی کمی کے باعث تعلیم اور بہتر مستقبل کے مواقع سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

ریاست ایسے درد مند اور باہمت افراد کی حوصلہ افزائی کرے گی جو معاشرے کے محروم اور ضرورت مند طبقات کی بہتری کے لیے عملی کردار ادا کر رہے ہیں۔

حکومت بلوچستان کا تعاون

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم، تحفظ اور بہتر مستقبل کے لیے امینہ شفیع کی کوششوں میں حکومت بلوچستان اپنا کردار ادا کرے گی اور ان کے فلاحی مشن کے تسلسل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مخیر حضرات اور صاحب استطاعت افراد کو بھی چاہیے کہ وہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم، تربیت اور کفالت کے لیے آگے آئیں اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایک بچے کی زندگی میں امید کا چراغ روشن کرنا درحقیقت پورے معاشرے کے مستقبل کو روشن کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت بلوچستان ایسے افراد کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی جو ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر محروم اور ضرورت مند بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے خضدار کی متحرک سماجی رہنما ءامینہ شفیع بات چیت کر رہی ہیں۔ 8.11.2026 — The Balochistan chief minister sits at his desk talking with a veiled woman social activist from Khuzdar, with a party flag behind them.
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے خضدار کی متحرک سماجی رہنما ءامینہ شفیع بات چیت کر رہی ہیں۔ 8.11.2026 — The Balochistan chief minister sits at his desk talking with a veiled woman social activist from Khuzdar, with a party flag behind them.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار