رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

گوادر: ماڈل ہائی اسکول میں یومِ اقبال کی تقریب، تقریری مقابلے کے فاتح طلبہ کو انعامات

گوادر: ماڈل ہائی اسکول میں یومِ اقبال کی تقریب، تقریری مقابلے کے فاتح طلبہ کو انعامات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان اور عظیم فلسفی علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول گوادر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا رحمدل نے انجام دیے۔

اس موقع پر طلبہ اور اسکول کے پرنسپل عبدالمجید کے۔ بی۔ بلوچ نے علامہ اقبال کی ہمہ جہت شخصیت، فکر و فلسفے، فنِ شاعری، ادبی و علمی خدمات اور قومی و ملی افکار پر اظہارِ خیال کیا۔

مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک زندہ فکری تحریک ہے، جو نوجوان نسل میں خودی، خودداری، خود اعتمادی، بلند نظری، عمل پیہم اور حصولِ علم کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

ان کا فلسفہ خودی انسان کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے، بلند مقاصد متعین کرنے اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو شاہین کی بلند پروازی، حوصلے، آزادیِ فکر اور کردار کی بلندی کا پیغام دیا، جو آج بھی قومی تعمیر و ترقی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

تقریری مقابلے کے نتائج

منعقدہ تقریری مقابلے میں طلبہ نے علامہ اقبال کی فکر، شاعری اور فلسفہ خودی کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔ مقابلے میں مدثر عبدالغفور مہر نے پہلی، خلیل علی نے دوسری جبکہ ثالث اکرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل عبدالمجید کے۔ بی۔ بلوچ، وائس پرنسپل خالد کریم اور دیگر اساتذہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

گوادر گورنمنٹ ماڈل اسکول کے پرنسپل عبدالمجید کے۔ بی۔ وائس پرنسپل خالد کریم ودیگر اساتذہ یوم اقبال کے موقع پر تقریری مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کر رہے ہیں۔(فوٹو ڈی جی پی آر) — A collage of the principal, vice principal and teachers handing prizes and certificates to students who won the speech competition on Iqbal Day in Gwadar.
گوادر گورنمنٹ ماڈل اسکول کے پرنسپل عبدالمجید کے۔ بی۔ وائس پرنسپل خالد کریم ودیگر اساتذہ یوم اقبال کے موقع پر تقریری مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کر رہے ہیں۔(فوٹو ڈی جی پی آر) — A collage of the principal, vice principal and teachers handing prizes and certificates to students who won the speech competition on Iqbal Day in Gwadar.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار