رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
مریم نواز ہانگ کانگ پہنچ گئیں، نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ میں 30 نومبر کو کلیدی خطاب کریں گیپاکستان کے مزید فوجی دستے سعودی عرب روانہ، حوثی حملوں کے دوران تعیناتیوزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کے 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیےخیبرپختونخوا میں جے یو آئی کے 800 سے زائد کارکن گرفتار، جماعت کا دعویٰصدر زرداری کا پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس پر پیغام، جمہوری اداروں اور آئین کے احترام پر زورریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی: نیئر بخاریبلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری، ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوں گےبلاول بھٹو کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، گورنر کنڈی سے ملاقاتخاران: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد ہلاکغازی غوری: بہتر پرفارمنس کے لیے محنت جاری، فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ پر کامیمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰپاکستان کے ابراہیم حسین گل نے قطر ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

کوئٹہ: وفاقی محتسب کی مداخلت پر شہریوں کو بجلی، گیس اور بینوولنٹ فنڈ کا ریلیف

کوئٹہ: وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کی بروقت مداخلت اور احکامات پر مختلف سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کو ریلیف فراہم کر دیا گیا۔

بجلی اور گیس کے بلوں کی درستگی

درخواست گزار نوشاد یونس نے بتایا کہ انہیں کیسکو کی جانب سے غلط یونٹس پر مبنی غیر منصفانہ بجلی کا بل موصول ہوا۔ بل کی درستگی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب نے بروقت انکوائری شروع کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو طلب کیا اور کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکا۔

وفاقی محتسب نے بجلی کے بل کی فوری درستگی کے احکامات جاری کیے۔ احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکمے نے بل درست کر دیا، جس کے نتیجے میں درخواست گزار کو 65 ہزار روپے کا ریلیف حاصل ہوا۔

درخواست گزار خلیل الرحمٰن نے بتایا کہ انہیں گیس کے دفتر کی جانب سے غیر منصفانہ بل موصول ہوا، جس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعلقہ محکمے سے کئی بار رابطہ کیا، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست موصول ہونے پر وفاقی محتسب نے بروقت انکوائری شروع کی اور متعلقہ محکمے کو طلب کرکے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکا، جس پر وفاقی محتسب نے گیس بل کی فوری درستگی کے احکامات جاری کیے۔ عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکمے نے گیس کا بل درست کر دیا، جس سے درخواست گزار کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔ خلیل الرحمٰن نے بروقت اور منصفانہ فیصلے پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

میرج گرانٹ، پارسل، شناختی کارڈ اور بینوولنٹ فنڈ

درخواست گزار عزیز اللہ نے بتایا کہ انہوں نے میرج گرانٹ کی ادائیگی کے لیے متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواستیں دیں، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ بعد ازاں وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا گیا۔ متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکا، جس پر وفاقی محتسب نے میرج گرانٹ کی رقم فوری ادا کرنے کے احکامات جاری کیے۔ عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکمے نے عزیز اللہ کو 50 ہزار روپے کا چیک فراہم کر دیا۔ درخواست گزار نے ریلیف ملنے پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

درخواست گزار سید رحمت نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے ایک پارسل بھیجا تھا، جو متعلقہ شخص تک نہیں پہنچ سکا۔ پارسل کی تلاش کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا، جس پر انہوں نے متعلقہ محکمے کی تاخیر و عدم توجہی کے خلاف وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست دائر کی۔ وفاقی محتسب کے احکامات پر متعلقہ محکمے نے کارروائی کرتے ہوئے گم شدہ پارسل واپس دلوا دیا۔

درخواست گزار جمعہ خان نے بتایا کہ ان کے خاندانی ریکارڈ میں دو غیر متعلقہ افراد شامل ہو گئے تھے، جس کے باعث ان کا قومی شناختی کارڈ بلاک ہو گیا۔ غیر متعلقہ افراد کو خارج کرنے اور شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے متعدد بار متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ثبوت فراہم کیے گئے، تاہم مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ وفاقی محتسب کے احکامات پر متعلقہ محکمے نے بلاک شدہ شناختی کارڈ بحال کر دیا اور غیر متعلقہ افراد کو خاندانی ریکارڈ سے خارج کر دیا۔

درخواست گزار رخسانہ پروین نے بینوولنٹ فنڈ کی عدم ادائیگی کے خلاف وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا۔ متعدد بار رابطے کے باوجود واجب الادا بینوولنٹ فنڈ ادا نہیں کیا جا رہا تھا۔ وفاقی محتسب کے احکامات پر متعلقہ محکمے نے رخسانہ پروین کو 1 لاکھ 33 ہزار روپے بینوولنٹ فنڈ کی مد میں ادا کر دیے۔

مذکورہ تمام کیسز میں وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کی بروقت مداخلت، انکوائری اور احکامات کے نتیجے میں شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ ہوا۔ درخواست گزاروں نے وفاقی محتسب کے ادارے کی جانب سے شکایات کی سماعت اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

اشتہار