کوئٹہ: وفاقی محتسب کی مداخلت، رخسانہ پروین کو بینوولنٹ فنڈ کے 1 لاکھ 33 ہزار روپے ملے
کوئٹہ: درخواست گزار رخسانہ پروین نے اپنے جائز حق کے حصول کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کرتے ہوئے بینوولنٹ فنڈ کی رقم کی عدم ادائیگی سے متعلق شکایت پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی، حالانکہ وہ متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواست دے چکی ہیں۔ تاحال ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست موصول ہونے پر وفاقی محتسب نے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکمے سے جواب طلب کیا اور درخواست گزار کے مؤقف کی روشنی میں معاملے کی انکوائری شروع کی۔ انکوائری اور سماعت کے دوران معاملے کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی محتسب کی جانب سے متعلقہ محکمے کو درخواست گزار رخسانہ پروین کو بینوولنٹ فنڈ کی مد میں واجب الادا رقم کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے گئے۔
وفاقی محتسب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکمے نے درخواست گزار رخسانہ پروین کو 1 لاکھ 33 ہزار روپے (133,000) بینوولنٹ فنڈ کی مد میں ادا کر دیے۔
رقم کی ادائیگی پر رخسانہ پروین نے اپنے جائز حق کے حصول میں معاونت اور بروقت ازالے پر وفاقی محتسب کے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔











