رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

بنگلا دیش کے مشفق الرحیم کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلا دیش کے مشفق الرحیم کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان
فائل فوٹو: بنگلا دیش کے مشفق الرحیم کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان — تصویر: بشکریہ cricinfo.com

ڈھاکا: بنگلا دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم فروری 2027 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر تمیم اقبال نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں 14 فروری سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ مشفق الرحیم کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں تمیم اقبال نے بتایا کہ مشفق الرحیم نے رواں ماہ کے آغاز میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا اور میڈیا و عوام تک یہ خبر پہنچانے کی درخواست کی تھی۔

تمیم اقبال کے مطابق انہوں نے مشفق الرحیم کو خود پریس کانفرنس کر کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا مشورہ دیا اور فیس بک پر پوسٹ کرنے سے بھی منع کیا، تاہم وہ انہیں اس بات پر آمادہ نہ کر سکے۔

تمیم اقبال نے کہا کہ مشفق الرحیم بنگلا دیش کرکٹ کے لیے عظیم خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ چاہتے تھے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا اعلان مناسب اور باوقار انداز میں کیا جائے۔ تاہم مشفق کی خواہش پر انہوں نے خود یہ خبر میڈیا کو دی۔

واضح رہے کہ مشفق الرحیم پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف فروری 2027 میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ ان کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آخری مقابلہ ہوگا۔

موضوعات:
اشتہار