رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست، سیریز میں برتری

انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست، سیریز میں برتری
فائل فوٹو: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست، سیریز میں برتری — تصویر: بشکریہ cricinfo.com

دی گابا: انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دی گابا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ انگلش بولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے پوری ٹیم کو صرف 108 رنز پر آؤٹ کر دیا، جو آسٹریلیا کا ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی کا کم ترین اسکور ہے۔

جیمی اوورٹن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 12 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیام ڈاسن نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

بارش کے باعث انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (ڈی ایل ایس) طریقہ کار کے تحت 93 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے 12.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جارحانہ اوپنر اینورین ڈونلڈ نے 13 گیندوں پر 32 رنز بنائے جبکہ جارڈن کاکس 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کامیابی کے ساتھ مہمان ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں 12 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ اتوار کو سڈنی میں چوتھا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کر سکتا ہے۔

موضوعات:
اشتہار