سنجاوی: صوبائی وزیر نور محمد خان دومڑ نے ہسپتال میں نیو ایمرجنسی اور لیبر روم کا افتتاح کیا
سنجاوی: صوبائی وزیر کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ نے سنجاوی ہسپتال میں نیو ایمرجنسی اور لیبر روم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں متعلقہ محکموں کے افسران، معززین علاقہ اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے، اس لیے دور دراز علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر اور معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی ہسپتال میں نیو ایمرجنسی اور لیبر روم کے قیام سے علاقے کے عوام، بالخصوص خواتین اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ اس اقدام سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت طبی امداد اور زچہ و بچہ کی بہتر نگہداشت کی سہولت میسر ہوگی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور علاقے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ترقیاتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ عوام کو علاج معالجے کے لیے دیگر شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔











