رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 9°فجر 05:40ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز اسٹیڈیم بحال کرنے کا فیصلہبنوں: امن جرگے پر خوارج کا کواڈ کاپٹر حملہ، 14 شہری زخمیمحسن نقوی کا بغیر نام لیے ایک وزیر کو انتباہ، کاروباری افراد کا دفاعبلاول بھٹو: ایران امریکا مذاکرات ناکام ہوئے تو کشیدگی پھیل سکتی ہے، پاکستان پُرامیدنئے صوبوں کے قیام پر مشاورت جلد نتیجہ خیز ہوگی: خواجہ آصفویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکستکراچی: تاجک پاپ اینسمبل کی پی اے سی سی میں شاندار پرفارمنسحسین نقی کے انتقال پر عظمیٰ بخاری کا گہرے دکھ کا اظہارایران اور امریکا کے مذاکرات تعطل کا شکار، یورینیم بنیادی تنازع بن گیادالبندین: دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمینیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف نئے حملوں کے لیے دباؤوزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا سرکاری دورہ کریں گے

حب میں وفاقی محکموں کی بھرتی کے انٹرویوز شروع، ڈپٹی کمشنر کی نگرانی

حب: وفاقی محکموں میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز آج صبح 9 بجے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (ٹی ٹی سی) حب میں ہو گیا۔ انٹرویوز کا عمل منظم ماحول میں جاری ہے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ ٹیسٹ انٹرویو شیڈول کے مطابق آج ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز لیے جا رہے ہیں، جبکہ تمام انٹرویو پینلز فعال ہیں اور انٹرویوز کا عمل تسلی بخش منظم انداز میں جاری ہے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں اور انٹرویو پینلز کی سہولت کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں تمام پینلز کو ضروری فرنیچر، نشستوں، لیپ ٹاپس، معاون عملے اور کلریکل اسٹاف سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ انٹرویوز کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر حب خود انٹرویو کے عمل کی نگرانی اور مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ بھرتیوں کے تمام مراحل میں شفافیت، میرٹ اور انتظامی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔ امیدواروں اور انٹرویو ٹیموں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

انٹرویوز کا شیڈول

حب ریجن میں امیدواروں کے انٹرویوز کے شیڈول کے مطابق 22 نومبر 2026 کو ضلع خضدار کے نوجوانوں کے ٹیسٹ انٹرویوز منعقد ہو رہے ہیں، جبکہ 23 نومبر کو حب اور وڈھ، 24 نومبر کو ضلع لسبیلہ اور 25 نومبر کو ضلع آواران کے امیدواروں کے ٹیسٹ انٹرویوز ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ حب کے مطابق بھرتیوں کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ امیدواروں کو یکساں مواقع اور سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اشتہار