رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کویت میں ایرانی حملہ: امریکی میجر کی کانگریس کمیٹیوں میں وسل بلوئر شکایتچوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹسعمران خان کا تین چیف جسٹس صاحبان کو خط، جان کو خطرے اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کا دعویٰامریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں: ایرانوفاقی آئینی عدالت کے آرڈر سے مایوسی، بیرسٹر گوہر کا پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے کا مطالبہقشم کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا ایرانی دعویٰ، امریکی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیاعمران خان کے خط پر اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ، اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہانٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول: جامعہ تربت کے کھلاڑیوں کی فٹبال اور کرکٹ میں کامیابیآبی حقوق پر یکطرفہ بھارتی اقدام اعلانِ جنگ ہوگا، فن لینڈ کے وفد سے ملاقات میں یوسف رضا گیلانیشفقت امانت علی کے نئے موسیقی سفر کا اعلان، آج کراچی میں پریس کانفرنس ہوگیویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر سکس میں رسائی حاصل کر لیخلیجِ فارس میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا و اسرائیل، عباس عراقچی کا ای سی او اجلاس سے خطاب

کوہلو: ڈپٹی کمشنر عبد الحمید زہری کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

کوہلو: ڈپٹی کمشنر عبد الحمید زہری کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
فائل فوٹو: ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو (فائل فوٹو) — تصویر: بشکریہ quettavoice.com

کوہلو: ڈپٹی کمشنر کوہلو عبد الحمید زہری نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو کا دورہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل و مشکلات سنے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اصغر مری نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، طبی سہولیات اور دستیاب وسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے اور طبی عملے کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر عبد الحمید زہری نے ہسپتال میں موثر طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹر اصغر مری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

اشتہار