رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کویت میں ایرانی حملہ: امریکی میجر کی کانگریس کمیٹیوں میں وسل بلوئر شکایتچوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹسعمران خان کا تین چیف جسٹس صاحبان کو خط، جان کو خطرے اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کا دعویٰامریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں: ایرانوفاقی آئینی عدالت کے آرڈر سے مایوسی، بیرسٹر گوہر کا پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے کا مطالبہقشم کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا ایرانی دعویٰ، امریکی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیاعمران خان کے خط پر اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ، اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہانٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول: جامعہ تربت کے کھلاڑیوں کی فٹبال اور کرکٹ میں کامیابیآبی حقوق پر یکطرفہ بھارتی اقدام اعلانِ جنگ ہوگا، فن لینڈ کے وفد سے ملاقات میں یوسف رضا گیلانیشفقت امانت علی کے نئے موسیقی سفر کا اعلان، آج کراچی میں پریس کانفرنس ہوگیویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر سکس میں رسائی حاصل کر لیخلیجِ فارس میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا و اسرائیل، عباس عراقچی کا ای سی او اجلاس سے خطاب
صفحہ اول› کھیل ›تربت

انٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول: جامعہ تربت کے کھلاڑیوں کی فٹبال اور کرکٹ میں کامیابی

انٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول: جامعہ تربت کے کھلاڑیوں کی فٹبال اور کرکٹ میں کامیابی
فائل فوٹو: جامعہ تربت کی عمارت — تصویر: بشکریہ diltak.com

تربت: محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں جاری انٹر یونیورسٹیز اینٹی کرپشن ڈے اسپورٹس فیسٹیول میں جامعہ تربت کے کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فٹبال اور کرکٹ کے مقابلوں میں اہم کامیابیاں حاصل کر لیں۔

فٹبال کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں جامعہ تربت نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دوسری جانب کرکٹ کے میدان میں بھی جامعہ تربت کی ٹیم نے یونیورسٹی آف مکران کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے زیر کر کے اپنی برتری ثابت کر دی۔

یونیورسٹی آف مکران کی ٹیم جامعہ تربت کے تباہ کن بالنگ اٹیک کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم 13.3 اوورز میں محض 72 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جامعہ تربت کی جانب سے مظفر نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 13 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نیاز نے محض 3 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد عمران نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

73 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں جامعہ تربت کے بیٹرز نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور مطلوبہ ہدف محض 5.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ٹیم کی اس فتح میں سلمان اور غلام جان کی عمدہ بیٹنگ نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ترجمان جامعہ تربت کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، اسپورٹس انچارج مظہر گچکی اور یونیورسٹی کمیونٹی نے ان شاندار کامیابیوں پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اشتہار