پیٹرول 5 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ تازہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت کم ہو کر 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
موضوعات:پیٹرولیم مصنوعات
اشتہار











