رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 9°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:44عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو افغان طالبان کو سنگین قیمت چکانا ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، نیا فارمولا جاریپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرتپرویز خٹک: وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہےایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیاریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہافغان مذاکرات: امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدمہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکستکوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیابابر اعظم پر تنقید: عماد وسیم نے سابقہ کامیابیوں کو نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ دیاہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیاایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ
مارکیٹ
KSE-100166,409▼0.47%KMI-30237,972▼0.41%ڈالر276.75روپےیورو309.02روپےپاؤنڈ370.50روپےریال73.80روپےدرہم75.36روپےسونا فی تولہ402,291روپےسونا3,876$/اونسچاندی49.25$/اونسبٹ کوائن77,898$▲0.41%

ریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
فائل فوٹو: ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

اسلام آباد: حکومت کو ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نئی آسان رجسٹریشن اسکیم کے تحت اب تک صرف 1750 دکانداروں نے فائدہ اٹھایا، جبکہ ریٹیلرز کی اسکیم سے صرف 220 نئے دکاندار ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ریٹیلرز کی ٹیکس اسکیم سے 50 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ ایف بی آر ملک میں ریٹیل شعبے کے 36 لاکھ ممکنہ نان فائلرز کی نشاندہی کر چکا ہے۔

نان فائلرز کے خلاف کارروائی

ایف بی آر ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مارکیٹوں کی جیوٹیگنگ کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ نان فائلرز کو پہلے ماہ 10 ہزار، دوسرے ماہ 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ تیسرے ماہ 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے دکانداروں کی دکانیں سیل کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو مرتبہ توسیع کی گئی تھی، اور اکتوبر تک ایف بی آر کو 76 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہو چکے ہیں۔

اکتوبر میں ٹیکس وصولیاں

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اکتوبر میں ٹیکس وصولیوں کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 157 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ایف بی آر نے اکتوبر کے پہلے 30 روز میں 975 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کیے، جبکہ ماہانہ وصولیوں کا ہدف ایک ہزار 132 ارب روپے مقرر تھا۔

مالی سال کے پہلے چار ماہ، جولائی سے اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 58 ارب 50 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جبکہ اس مدت کے لیے 4 ہزار 185 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ اس طرح چار ماہ کی ٹیکس وصولیاں بھی مقررہ ہدف سے 126 ارب 50 کروڑ روپے کم رہیں۔