حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوش

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ وہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت کے لیے پرجوش ہیں۔
ایک بیان میں حارث رئوف نے کہا کہ ایڈیلیڈ اوول دنیا کا ایک بہترین وینیو ہے اور وہ وہاں ہمیشہ لطف اندوز ہوئے ہیں۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کوچ ٹم پین نے بتایا کہ حارث رئوف ایک میچ ونر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر پرفارم کیا ہوا ہے۔
حارث رئوف کا بگ بیش لیگ کے لیے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے بی بی ایل کے پانچ سیزنز میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی، اب وہ پہلی مرتبہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلیں گے۔
انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں۔ حارث رئوف بی بی ایل میں اب تک 56 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
اسٹرائیکرز کا سڈنی تھنڈرز کے خلاف پہلا میچ 16 دسمبر کو شیڈول ہے۔ بگ بیش لیگ 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی۔











