رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا

گوادر: ہاشو فاؤنڈیشن کے وفد کی ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین شئے مختار بلوچ سے ملاقات

گوادر: ہاشو فاؤنڈیشن کے وفد کی ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین شئے مختار بلوچ سے ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین شئے مختار بلوچ سے ہاشو فاؤنڈیشن کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تعاون سے گوادر میں جاری موسمیاتی تبدیلی اور سماجی ترقی کے منصوبوں، سرگرمیوں اور پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سابق ضلع چیئرمین بابو گلاب، چیئرمین جیونی اکرم حیات شہزادہ، چیئرمین پسنی نور احمد کلمتی اور گوادر پریس کلب کے صدر نور محسن بھی موجود تھے۔ وفد میں نوروز واحد اور موسیٰ یار بھی شامل تھے۔

منصوبے کی بریفنگ

اس موقع پر ہاشو فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ منیجر اکبر علی نے وفد کے ہمراہ منصوبے کے مقاصد، جاری سرگرمیوں اور مجوزہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

آگاہی سیشنز اور مشترکہ اقدامات

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ذمہ داریوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کے لیے خصوصی آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ مقامی کمیونٹی، نوجوانوں اور متعلقہ سرکاری محکموں کے اشتراک سے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دیا جائے گا۔

مقامی آبادی کی شمولیت

چیئرمین ضلع کونسل شئے مختار بلوچ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر تکمیل کے لیے مقامی آبادی کو اعتماد میں لینا اور منصوبہ بندی و عملی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ منصوبوں کے تحت روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی صورت میں مقامی نوجوانوں اور اہل علاقہ کو ترجیح دی جائے تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار