ایران تنازع کے حل کی امید، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس 1454 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: امریکی انتخابات کے بعد ایران تنازع ختم ہونے کی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور حصص بازار میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1454 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جبکہ کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس میں 1161 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق توقعات کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری میں دلچسپی لی، جس کے نتیجے میں بازار میں مثبت رجحان غالب رہا۔
کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 51 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 102 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 395 ارب روپے ہو گئی۔
اشتہار











