رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 22° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاساسحاق ڈار کا جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی پر ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آجکوئٹہ: وزیر اعلیٰ بگٹی کی صدارت میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلانایرانی عہدیدار: امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے ابھی بہت دوروفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کی منظوری، دس روپے کا نوٹ سکے سے تبدیل ہوگاامریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ ایران جنگ ہے: نائب صدر وینسامریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، برینٹ 99 ڈالر کے قریبامریکا کی ایران سے روابط پر بھارتی اور ترک کمپنیوں و افراد پر پابندیاںٹرمپ کی انتخابی شکست کے بعد امریکا ایران جنگ ختم ہونے کا امکان: ملیحہ لودھیری پبلکن سینیٹر تھام ٹلس کا ہیگسیتھ پر دفاعی فنڈنگ میں رکاوٹ کا الزام، ٹرمپ کی حمایت برقرارخواجہ آصف کا سالک حسین کے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر ردعمل
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

لسبیلہ: آر سی ڈی شاہراہ سے تین بارودی مواد ناکارہ، بم ڈسپوزل ٹیم کو سرٹیفکیٹ کا اعلان

اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے دفتر سے جاری سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں آر سی ڈی ہائی وے پر تخریب کاری اور امن و امان کو نقصان پہنچانے کی نیت سے بچھائے گئے تین انتہائی خطرناک دیسی ساختہ بارودی مواد (IEDs) کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر اسپیشل برانچ کی ٹیکنیکل بی ڈی (بم ڈسپوزل) ٹیم نے ہنگامی آپریشن کیا۔

ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائی وے کے تین مختلف مقامات، کشاری سکن ویلپٹ میں بارودی مواد کو بروقت ٹریس کیا اور اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے ٹیم کے جوانوں کی جرات کو سراہتے ہوئے حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ کی ٹیکنیکل بم ڈسپوزل ٹیم کے جوانوں نے قلیل وقت میں انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تین آئی ڈیز کو ناکارہ بنایا۔ ان کی اس فوری اور کامیاب کارروائی کی بدولت آر سی ڈی شاہراہ پر ملک دشمن عناصر کا ناپاک منصوبہ خاک میں مل گیا۔ ضلعی انتظامیہ اپنے ان جرات مند افسران اور جوانوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اشتہار