رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ہرنائی: بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، ضلعی ٹورنامنٹ پر اتفاقتربت: جامعہ تربت کے بی ایس بوٹنی طلبہ کا جوسک کے طفیل ایگریکلچرل فارم کا تحقیقی دورہلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں زرعی آمدنی ٹیکس اور محکمہ مال کا بارہواں جائزہ اجلاسدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ اور معائنہدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاسگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا پشکان کے ڈگارو میں نیو پمپنگ اسٹیشن کا افتتاحگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سربندن کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا دورہگوادر: ہاشو فاؤنڈیشن کے وفد کی ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین شئے مختار بلوچ سے ملاقاتلسبیلہ: آر سی ڈی شاہراہ سے تین بارودی مواد ناکارہ، بم ڈسپوزل ٹیم کو سرٹیفکیٹ کا اعلانلسبیلہ: آر سی ڈی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے لیے ڈیٹا کلیکشن کمیٹی قائمنصیرآباد: پٹ فیڈر کینال کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایتصحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کی زیرصدارت ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس

انتخابی اصلاحات کمیٹی: پی ٹی آئی کے یکساں نمائندگی کے مطالبے پر اسپیکر نے ریکارڈ طلب کر لیا

انتخابی اصلاحات کمیٹی: پی ٹی آئی کے یکساں نمائندگی کے مطالبے پر اسپیکر نے ریکارڈ طلب کر لیا
فائل فوٹو: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل میں پی ٹی آئی کے یکساں نمائندگی کے مطالبے پر سابقہ پارلیمانی کمیٹیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر ماضی کی کمیٹیوں میں حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی کے تناسب اور طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔

سابقہ انتخابی اصلاحات کمیٹیوں کے قواعد و ضوابط اور ٹی او آرز بھی دیکھے جائیں گے، جبکہ ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کو یکساں نمائندگی دینے کی مثالیں تلاش کی جائیں گی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے سیاسی جماعتوں سے نام طلب کر لیے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کمیٹی کے لیے 10 نام اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوائیں گے۔

پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے اپنے تین نمائندوں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاروق ایچ نائیک، ضمیر گھمرو اور شہادت اعوان پیپلز پارٹی کی جانب سے کمیٹی کے نامزد ارکان ہوں گے۔

موضوعات:
اشتہار