رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: پٹ فیڈر کینال کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

نصیرآباد: پٹ فیڈر کینال کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال شمس الملک بادینی نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو زرعی پانی کی منصفانہ اور بلاتعطل فراہمی محکمہ آبپاشی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پٹ فیڈر کینال کے کمانڈ ایریا میں پانی کی دستیابی اور ترسیل کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ کسانوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

بابا کوٹ کا دورہ

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹ فیڈر کینال کے 621 آر ڈی بابا کوٹ کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے نہری پانی کی فراہمی، بہاؤ اور تقسیم کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر عبدالظاہر مینگل نے انہیں بابا کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں زرعی پانی کی موجودہ صورتحال، نہری پانی کی ترسیل اور کاشتکاروں کو فراہم کیے جانے والے پانی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ہدایات اور نگرانی

ایگزیکٹو انجینئر شمس الملک بادینی نے موقع پر موجود متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بابا کوٹ کے کاشتکاروں کو درپیش پانی کی قلت کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور زرعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی فراہمی میں مزید اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پٹ فیڈر کینال سے وابستہ ہزاروں کاشتکاروں کا روزگار زرعی پانی کی بروقت فراہمی سے منسلک ہے، اس لیے نہری نظام کی نگرانی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ نہری پانی کی تقسیم کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے، ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی کی رسائی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے اور فیلڈ میں موجود مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ بابا کوٹ سمیت دیگر زرعی علاقوں کے کاشتکار اپنی فصلوں کی بروقت آبپاشی کر سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار