ٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو وہ ’مسٹر ویٹو‘ بن جائیں گے۔
ایک امریکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول سنبھال لیا تو وہ ’مسٹر ویٹو‘ بن جائیں گے اور معاملات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ کچھ عرصے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پانے کے لیے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس کے بل مسلسل ویٹو کیے جاتے رہے تو ایک یا دو ماہ بعد وہ خود معاہدے کے لیے آگے آ سکتے ہیں۔
اشتہار











