سونا ایک ہی دن میں 10 ہزار 800 روپے سستا، فی تولہ 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے

پاکستان: ملک میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 259 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے رہ گئی۔
اس سے ایک روز قبل جمعے کو بھی سونے کی قیمت گری تھی۔ اس دن فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے پر آیا تھا۔ جمعرات کو مقامی نرخ 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر برقرار رہے تھے۔ جمعے کو دس گرام سونا 4 ہزار 373 روپے کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے کا ہوا تھا۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت نیچے آئی۔ ہفتے کو فی اونس سونا 108 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 872 ڈالر پر آ گیا، جبکہ جمعے کو یہ 51 ڈالر کمی سے 3 ہزار 980 ڈالر پر تھا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ ہفتے کو فی تولہ چاندی 142 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 388 روپے کی ہو گئی۔ جمعے کو اس کی قیمت 238 روپے کمی سے 5 ہزار 530 روپے ہوئی تھی۔











