رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
مریم نواز ہانگ کانگ پہنچ گئیں، نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ میں 30 نومبر کو کلیدی خطاب کریں گیپاکستان کے مزید فوجی دستے سعودی عرب روانہ، حوثی حملوں کے دوران تعیناتیوزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کے 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیےخیبرپختونخوا میں جے یو آئی کے 800 سے زائد کارکن گرفتار، جماعت کا دعویٰصدر زرداری کا پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس پر پیغام، جمہوری اداروں اور آئین کے احترام پر زورریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی: نیئر بخاریبلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری، ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوں گےبلاول بھٹو کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، گورنر کنڈی سے ملاقاتخاران: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد ہلاکغازی غوری: بہتر پرفارمنس کے لیے محنت جاری، فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ پر کامیمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰپاکستان کے ابراہیم حسین گل نے قطر ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

سائوتھ ایشین گیمز اگلے برس 18 تا 27 ستمبر کو ہوں گے، نئی تاریخوں کا اعلان

سائوتھ ایشین گیمز اگلے برس 18 تا 27 ستمبر کو ہوں گے، نئی تاریخوں کا اعلان
فائل فوٹو: جناح اسپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد — تصویر: بشکریہ tripadvisor.com

اسلام آباد: پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) نے سائوتھ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پی او اے کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں 14ویں سائوتھ ایشین گیمز اگلے برس 18 تا 27 ستمبر تک ہوں گے۔ جنوبی ایشیائی ممالک کی نیشنل اولمپک کمیٹیوں نے ان نئی تاریخوں پر باضابطہ رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

پی او اے کے مطابق ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی کے باعث سائوتھ ایشین گیمز ری شیڈول کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق نئی تاریخوں کا تعین ایتھلیٹس کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جس سے ایتھلیٹس کو دونوں ایونٹس میں شرکت کا موقع ملے گا۔

پی او اے کے مطابق نئی تاریخوں پر اتفاق علاقائی اولمپک تحریک میں یکجہتی اور تعاون کا عکاس ہے۔ ستمبر 2027 میں جنوبی ایشیائی ممالک کے ایتھلیٹس اور آفیشلز کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔

موضوعات:
اشتہار