زیارت: ڈپٹی کمشنر اور ونگ کمانڈر 155 ونگ کی جانب سے افسران کو تعریفی اسناد
زیارت: 10 نومبر کو ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی اور لیفٹیننٹ کرنل زیشان صادق، ونگ کمانڈر 155 ونگ، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی، تحصیلدار زیارت نور احمد اور اے ایس آئی نور زمان کو تعریفی اسناد پیش کر رہے ہیں۔
یہ اسناد بہترین انتظامی امور کی انجام دہی، سرکاری فرائض میں ذمہ داری، محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں پیش کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر افسران کی ضلعی انتظامیہ میں مؤثر معاونت، عوامی خدمات کی فراہمی اور انتظامی معاملات میں نمایاں کردار کو سراہا گیا۔ یہ اسناد ان کی خدمات کے اعتراف اور مزید بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ افزائی کے طور پر پیش کی گئیں۔
اشتہار











