ٹرمپ کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے چینی اور روسی صدور سے بات چیت کا عندیہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے معاملے پر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امکان ہے کہ چین کے شہر شین ژین میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) اجلاس کے موقع پر چینی اور روسی صدور سے ملاقات کروں گا۔
ان ملاقاتوں میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے بھی بات چیت کی جائے گی۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں اور امریکا ایران کی رسد منقطع کر کے دباؤ بڑھا رہا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق امریکی آپریشن ’آئرن گیٹ‘ شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ایران کے زمینی راستوں سے رسد کی فراہمی روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے تحت زمینی راستوں سے کچھ بھی ایران میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
جبکہ بحری ناکہ بندی کے ذریعے سمندری راستوں سے بھی رسد کی آمد روک دی گئی ہے۔











