صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے، جس میں اہم قومی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں نئے صوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی، جبکہ مجموعی ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے نئے صوبوں سے متعلق آئینی و قانونی امور پر بات کی۔
موضوعات:آصف علی زرداری
اشتہار











