رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی ظہور پیلس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کیایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگاوزیر مملکت طلال چوہدری: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شراکت سے حکومت کو خطرہ نہیںمستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاکروس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیانڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقاتبھارتی دباؤ پر پاکستانی نیٹ فلکس سیریز روکنے کا مطالبہ، فن و ثقافت بھی زد میںبیرسٹر گوہر اور آفتاب شیرپاؤ کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، گرفتاریوں کی مذمتگرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہپشاور زلمی کا آرون ہارڈی کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھنے کا اعلانگوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا میونسپل کارپوریشن کا دورہ، پوری تحصیل کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلانفیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ

گوادر میں ممکنہ آبی قلت پر انیس طارق گورگیج کی زیرِ صدارت اجلاس

گوادر میں ممکنہ آبی قلت پر انیس طارق گورگیج کی زیرِ صدارت اجلاس

گوادر: ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی انیس طارق گورگیج کی زیرِ صدارت اجلاس میں گوادر میں پانی کی موجودہ صورتحال، مستقبل میں ممکنہ قلت اور نئے آبی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ اور اسسٹنٹ انجینئر کمبر کلمتی شریک تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کو شادی کور اور سوڈ ڈیم سے پانی کی فراہمی، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، واٹر ریزروائرز اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی تقسیم کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت شادی کور اور سوڈ ڈیم سے تقریباً 3.7 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم بارشیں نہ ہونے اور سوڈ ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں کمی کے باعث آئندہ دنوں میں فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے GPA ڈی سیلینیشن پلانٹ اور ٹینکرز کے ذریعے ہنگامی فراہمی کے انتظامات بھی زیرِ غور آئے۔ اجلاس میں گوادر کے لیے مجوزہ 2 ملین گیلن یومیہ (2 MGD) ڈی سیلینیشن پلانٹ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مستقل حل کے لیے ہدایات

ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی تکنیکی و انتظامی تیاریوں کو تیز کرنے اور اسے عملی شکل دینے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی مستقبل کی آبی ضروریات پوری کرنے اور پانی کے ممکنہ بحران سے مستقل بنیادوں پر نمٹنے کے لیے سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانا ایک اہم اور قابلِ اعتماد ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی اور موجودہ آبی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

اشتہار