رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی ظہور پیلس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کیایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگاوزیر مملکت طلال چوہدری: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شراکت سے حکومت کو خطرہ نہیںمستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاکروس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیانڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقاتبھارتی دباؤ پر پاکستانی نیٹ فلکس سیریز روکنے کا مطالبہ، فن و ثقافت بھی زد میںبیرسٹر گوہر اور آفتاب شیرپاؤ کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، گرفتاریوں کی مذمتگرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہپشاور زلمی کا آرون ہارڈی کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھنے کا اعلانگوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا میونسپل کارپوریشن کا دورہ، پوری تحصیل کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلانفیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ

گوادر: صوبائی سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن کا شفاجاہ ہسپتال کا دورہ، شعبہ جات کا معائنہ

گوادر: صوبائی سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن کا شفاجاہ ہسپتال کا دورہ، شعبہ جات کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن نے گوادر کے شفاجاہ ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسپتال کے حکام نے صوبائی سیکرٹری صحت کو اسپتال کے انتظامی امور، طبی سہولیات، دستیاب وسائل، عملے کی صورتحال اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ اور پی پی ایچ آئی کے ضلعی منیجر ڈاکٹر منیر احمد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار