موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک سے صوبائی محتسب کے افسر کی ملاقات

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک سے صوبائی محتسب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سرکاری دفاتر میں عوامی شکایات کے فوری ازالے، محکمانہ کارکردگی میں بہتری، گڈ گورننس کے فروغ اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور سرکاری محکموں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے صوبائی محتسب کے ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں افسران نے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی خدمت کے مشن کو مل کر آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











