رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی ظہور پیلس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کیایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگاوزیر مملکت طلال چوہدری: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شراکت سے حکومت کو خطرہ نہیںمستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاکروس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیانڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقاتبھارتی دباؤ پر پاکستانی نیٹ فلکس سیریز روکنے کا مطالبہ، فن و ثقافت بھی زد میںبیرسٹر گوہر اور آفتاب شیرپاؤ کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، گرفتاریوں کی مذمتگرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہپشاور زلمی کا آرون ہارڈی کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھنے کا اعلانگوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا میونسپل کارپوریشن کا دورہ، پوری تحصیل کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلانفیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

ہرنائی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین کی صدارت میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ

ہرنائی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین کی صدارت میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ہرنائی: آئندہ ماہ دسمبر 2026 میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم (NID) کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پی پی ایچ آئی (PPHI) ڈسٹرکٹ آفس ہرنائی میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) ہرنائی محمد سلیم ترین نے کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ہرنائی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی، ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر (DSM) پی پی ایچ آئی ہرنائی، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر، این اسٹاپ (NSTOP) آفیسر اور تمام یونین کونسل میڈیکل آفیسرز (UCMOs) شامل تھے۔

اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری انسدادِ پولیو سرگرمیوں، مائیکرو پلاننگ، فیلڈ ٹیموں کی تعیناتی اور مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ دسمبر کی قومی مہم کے دوران سو فیصد اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار