رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

ہرنائی: اسسٹنٹ کمشنر خوست کا پیٹرول پمپس و بازار کا ہنگامی دورہ، جرمانے عائد

ہرنائی: اسسٹنٹ کمشنر خوست کا پیٹرول پمپس و بازار کا ہنگامی دورہ، جرمانے عائد
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ہرنائی: اسسٹنٹ کمشنر خوست اسرار شاہوانی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے خوست کے مختلف علاقوں میں واقع پیٹرول پمپس اور مقامی بازار کا ہنگامی دورہ کیا۔

پیٹرول پمپس کا معائنہ

اس دوران انہوں نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قانون شکنی کرنے والوں کو واضح تنبیہ جاری کی۔ پیمانوں (گیجز) کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی تاکہ شہریوں کو پورا اور معیاری ایندھن فراہم کیا جا سکے۔

پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ایندھن کی فروخت یقینی بنائیں، زائد قیمت وصول کرنے سے گریز کریں اور حفاظتی و احتیاطی تدابیر (سیفٹی ایس او پیز) پر ہر وقت عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مقامی بازار میں چیکنگ

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اسرار شاہوانی نے مقامی بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور گراں فروشی میں ملوث متعدد دکانداروں پر موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دکانوں کے نمایاں حصوں پر سرکاری ریٹ لسٹ لازمی آویزاں کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور عوام کو لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور آئندہ بھی اس طرح کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار