رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 7° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور

بلوچستان میں پہلی انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری، سوئی میں فرٹیلائزر کمپلیکس پر اتفاق

بلوچستان میں پہلی انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری، سوئی میں فرٹیلائزر کمپلیکس پر اتفاق
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے دسویں اجلاس میں صوبے میں سرمایہ کاری، مالیاتی خدمات اور صنعتی ترقی کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بلوچستان کی پہلی انشورنس کمپنی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی، جبکہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں لو بی ٹی یو گیس سے فرٹیلائزر کمپلیکس قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

انشورنس کمپنی کا قیام

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دو ارب روپے کی ابتدائی لاگت سے بلوچستان میں رجسٹرڈ بلوچستان انشورنس کمپنی لمیٹڈ قائم کی جائے گی۔ اس کمپنی کے قیام سے صوبے کے سرکاری اداروں اور مقامی شہریوں کو انشورنس کی بہتر اور معیاری سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔

اس اقدام سے صوبے میں مالیاتی خدمات کے شعبے کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انشورنس کمپنی کا قیام صوبے میں مالیاتی خدمات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ حکومت بلوچستان نجی شعبے کے اشتراک سے ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کے ذریعے صوبے کی معاشی استعداد سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دے کر معاشی سرگرمیوں میں وسعت اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

سوئی میں فرٹیلائزر کمپلیکس

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں لو بی ٹی یو گیس کو بروئے کار لاتے ہوئے فرٹیلائزر کمپلیکس قائم کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے مقامی قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال کے ساتھ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور مقامی آبادی کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

فرٹیلائزر کمپلیکس کے قیام سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور متعلقہ شعبوں میں معاشی مواقع پیدا ہونے کی بھی توقع ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور ان وسائل کو مقامی سطح پر صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی کوشش ہے کہ قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد میں مقامی آبادی کو بھی بھرپور حصہ ملے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے راستے کھلیں۔ سوئی میں فرٹیلائزر کمپلیکس کا قیام اسی سوچ کے تحت ایک اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں معاشی ترقی کے لیے ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جن میں سرکاری اور نجی شعبہ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کرے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے دستیاب وسائل، نجی شعبے کی مہارت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو یکجا کرکے ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منظور شدہ منصوبوں پر پیش رفت کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ ان کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ سکیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان، سیکرٹری قانون اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اشتہار