رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 7° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان کا سمارٹ ویمن پولیس اسٹیشن کا دورہ، خواتین کے تحفظ پر زور

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان کا سمارٹ ویمن پولیس اسٹیشن کا دورہ، خواتین کے تحفظ پر زور
فائل فوٹو: آئی جی پولیس بلوچستان (فائل فوٹو) — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ خواتین کو ہمارے معاشرے میں نہایت اہم مقام حاصل ہے، ملکی ترقی و خوشحالی میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمارٹ ویمن پولیس اسٹیشن سول لائن کے دورے کے موقع پر مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز ضیاء اللہ مندوخیل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

خواتین کا تحفظ اولین ترجیح

آئی جی پولیس نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ، انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل پولیس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ خواتین پولیس اہلکار معاشرے میں امن و امان کے قیام، خواتین کو انصاف کی فراہمی اور ان کے تحفظ کے لیے اہم خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو معاشرے میں اپنے امور بلا خوف و خطر سرانجام دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہم سب کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے تاکہ خواتین خود کو محفوظ سمجھیں۔ خواتین کا تحفظ اور ان کے مسائل کا فوری حل بلوچستان پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تھانوں میں خواتین عملہ تعینات

خواتین کی عزت و تکریم، عصمت و عفت کی حفاظت، معاشی خود مختاری اور جنسی استحصال سے تحفظ یقینی بنانا اور انہیں معاشرے میں تمام حیثیتوں میں جائز مقام دلوانا ہمارا بنیادی فریضہ ہے۔ صوبہ بھر کے تھانوں میں لیڈی پولیس اہلکاروں پر مشتمل سٹاف تعینات کیا گیا ہے تاکہ خواتین اپنے مسائل کے حل کے لیے خواتین عملے سے بلا جھجک رابطہ کر سکیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان پولیس خواتین کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

اشتہار