کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کی انسدادِ گداگری مہم، 11 کم عمر بھکاری تحویل میں

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی خصوصی ہدایات اور عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسدادِ گداگری مہم کے تحت کارروائیاں کیں۔
کارروائی کے دوران یوفون چوک، سرینا چوک، انسکمب روڈ اور میزان چوک سمیت مختلف مقامات پر گداگری میں ملوث کم عمر بچوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک 11 کم عمر بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں منظم گداگری کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے اور اس غیر قانونی عمل کی حوصلہ شکنی کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ شہر میں انسدادِ گداگری مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











