کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر صدر کا ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کا معائنہ، حفاظتی اقدامات اور نرخوں کا جائزہ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ نے نسیم فلنگ اسٹیشن اور آغا ایل پی جی فلنگ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں ایل پی جی کی قیمتوں، حفاظتی انتظامات، فائر سیفٹی آلات، سلنڈرز کی ہینڈلنگ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر دونوں اسٹیشنز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد، سرکاری نرخوں کی پابندی اور صارفین سے زائد قیمت وصول کرنے سے گریز یقینی بنایا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی تحفظ اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اشتہار











