وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پارلیمانی سیکرٹری میر برکت علی رند کی عیادت کی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پارلیمانی سیکرٹری میر برکت علی رند کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی اور مزاج پرسی کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میر برکت علی رند کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء سردار کوہیار خان ڈومکی، میر ضیاء لانگو، حاجی علی مدد جتک، معاون وزیر اعلیٰ برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند، معاون داخلہ بابر یوسفزئی، اسٹاف افسر سید امین اور حسن میر بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے میر برکت علی رند کی جلد صحت یابی اور صحت و تندرستی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ انجام دیں گے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











