رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کویت میں ایرانی حملہ: امریکی میجر کی کانگریس کمیٹیوں میں وسل بلوئر شکایتچوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹسعمران خان کا تین چیف جسٹس صاحبان کو خط، جان کو خطرے اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کا دعویٰامریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں: ایرانوفاقی آئینی عدالت کے آرڈر سے مایوسی، بیرسٹر گوہر کا پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے کا مطالبہقشم کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا ایرانی دعویٰ، امریکی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیاعمران خان کے خط پر اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ، اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہانٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول: جامعہ تربت کے کھلاڑیوں کی فٹبال اور کرکٹ میں کامیابیآبی حقوق پر یکطرفہ بھارتی اقدام اعلانِ جنگ ہوگا، فن لینڈ کے وفد سے ملاقات میں یوسف رضا گیلانیشفقت امانت علی کے نئے موسیقی سفر کا اعلان، آج کراچی میں پریس کانفرنس ہوگیویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر سکس میں رسائی حاصل کر لیخلیجِ فارس میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا و اسرائیل، عباس عراقچی کا ای سی او اجلاس سے خطاب

امریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں: ایران

امریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں: ایران
فائل فوٹو: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی — تصویر: بشکریہ english.aawsat.com

تہران: ایران نے امریکا اور اسرائیل پر ریاستی دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایرانی عہدیداروں کے قتل اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے ساتھ گمراہ کن اطلاعات کی مہم بھی چلا رہے ہیں، جس کا مقصد مغربی ممالک میں ایران کو عام شہریوں کے لیے خطرہ بنا کر پیش کرنا ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق فرانس میں سامنے آنے والے نام نہاد ریفریجریٹر واقعات اور امریکی عہدیداروں کے قتل کی مبینہ ایرانی سازشوں سے متعلق خبریں اسی مہم کا حصہ ہیں۔

ان کا دعویٰ تھا کہ اسرائیل ایسی اطلاعات کے ذریعے امریکی اور یورپی عوام میں خوف پیدا کرنا چاہتا ہے اور جنگ میں مزید شدت کے لیے حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ یہ مہم ایسے وقت میں چلائی جا رہی ہے جب امریکا اور یورپ میں جنگ کی مخالفت بڑھ رہی ہے۔

اسماعیل بقائی نے امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں فتح کے دعوے کرنے والے امریکی عہدیدار اب فوجی پناہ گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں تاکہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کی جا سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے ایسے طریقے اختیار کرنے کا محتاج نہیں، اور نہ ہی وہ عام شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:
اشتہار