رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کویت میں ایرانی حملہ: امریکی میجر کی کانگریس کمیٹیوں میں وسل بلوئر شکایتچوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹسعمران خان کا تین چیف جسٹس صاحبان کو خط، جان کو خطرے اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کا دعویٰامریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں: ایرانوفاقی آئینی عدالت کے آرڈر سے مایوسی، بیرسٹر گوہر کا پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے کا مطالبہقشم کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا ایرانی دعویٰ، امریکی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیاعمران خان کے خط پر اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ، اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہانٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول: جامعہ تربت کے کھلاڑیوں کی فٹبال اور کرکٹ میں کامیابیآبی حقوق پر یکطرفہ بھارتی اقدام اعلانِ جنگ ہوگا، فن لینڈ کے وفد سے ملاقات میں یوسف رضا گیلانیشفقت امانت علی کے نئے موسیقی سفر کا اعلان، آج کراچی میں پریس کانفرنس ہوگیویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر سکس میں رسائی حاصل کر لیخلیجِ فارس میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا و اسرائیل، عباس عراقچی کا ای سی او اجلاس سے خطاب
مارکیٹ
KSE-100178,183▲0.17%KMI-30255,677▲0.25%ڈالر276.91روپےیورو305.43روپےپاؤنڈ366.01روپےریال73.84روپےدرہم75.40روپےسونا فی تولہ400,321روپےسونا3,855$/اونسچاندی46.97$/اونسبٹ کوائن64,987$▼0.56%

ایران جنگ کا خاتمہ ملکی معیشت کے لیے ریلیف لائے گا: قیصر احمد شیخ

ایران جنگ کا خاتمہ ملکی معیشت کے لیے ریلیف لائے گا: قیصر احمد شیخ
فائل فوٹو: قیصر احمد شیخ چنیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے — تصویر: بشکریہ tradechronicle.com

چنیوٹ: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پاکستان کی معیشت کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم جنگ کے خاتمے اور عالمی منڈیوں میں معمول کے حالات بحال ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی، توانائی کے اخراجات میں نمایاں ریلیف اور ملکی معیشت، صنعت، زراعت اور عام صارفین کو بڑے فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔

وہ چنیوٹ میں فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے چنیوٹ فیصل آباد کیمپس کے نواسیویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

معاشی اثرات

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا اس جنگ کے معاشی اثرات بھگت رہی ہے اور اس کا خاتمہ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متعدد مواقع پر قومی اسمبلی میں ایران جنگ کے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات کی نشاندہی کر چکے ہیں، یہ تنازع پاکستان کے لیے ایک بڑا معاشی دھچکا ثابت ہوا ہے اور اس کے اثرات سے نکلنے کے لیے جنگ کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، تاہم اس حوالے سے حتمی پیش رفت کا انحصار امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اور ممکنہ معاہدے پر ہے۔ ان کے مطابق جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی، جس کے اثرات پاکستان میں بھی منتقل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی ملک کی فیکٹریوں، زرعی شعبے، صنعت کاروں اور عام صارفین کے لیے خصوصی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔

نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر موقف

ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے میں وسائل اور ترقیاتی سہولیات کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی آبادی اور وسائل کے حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر علاقوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ہر علاقے کو اس کے جائز حصے کے مطابق وسائل اور ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک صوبے یا علاقے کے پاس تمام وسائل اور اختیارات کا ارتکاز مناسب نہیں، جبکہ بلوچستان اور دیگر کم ترقی یافتہ علاقوں کو بھی قومی وسائل میں ان کا جائز حصہ ملنا چاہیے۔ ہر ضلع اور علاقے کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی وسائل کی تقسیم اور انتظامی اختیارات کی منصفانہ منتقلی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام یا انتظامی یونٹس کی تشکیل کے معاملے پر ریفرنڈم سمیت مختلف آئینی و جمہوری راستوں پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم اصل ضرورت ایسے نظام کی تشکیل ہے جو عوام کو براہ راست فائدہ پہنچائے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوری روایات اور مشاورت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ جب جماعتوں کے فیصلے چند افراد تک محدود ہو جائیں اور باقاعدہ اجلاس و مشاورت نہ ہو تو جمہوری عمل متاثر ہوتا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں اور عالمی معاشی حالات کے مشاہدے کی بنیاد پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک نسبتاً کم پہنچتے ہیں۔ اگر معاشی نمو ہوتی بھی ہے تو اس کے فوائد زیادہ تر امیر طبقے تک محدود رہتے ہیں، جبکہ کم آمدنی والے طبقات کو اس کا مناسب حصہ نہیں مل پاتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی نظام کی کامیابی کا اصل معیار یہ ہے کہ اس کے ثمرات عام شہری تک پہنچیں، عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں اور معاشی ترقی کے مواقع تمام طبقات کے لیے یکساں ہوں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سیاسی و انتظامی نظام میں ایسی اصلاحات ناگزیر ہیں جو عام آدمی کی زندگی میں حقیقی بہتری لائیں اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور متوازن علاقائی ترقی کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:
اشتہار