بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت طے ہو گیا ہے۔ ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک اور وکلا کے درمیان ملاقات کے وقت پر اتفاق ہو گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی ملاقات کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے وکلا میں لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شامل ہوں گے۔
ملاقات کے انتظامات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیے جائیں گے۔
اشتہار











