رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

سپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائے

سپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائے
سپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائے — تصویر: بشکریہ ایکسپریس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دیوانی مقدمے کی بحالی سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر کا تحریر کردہ فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں عدالتوں کو جلد بازی میں فیصلے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا کہ انصاف کا ترازو نہ خودکار طور پر مقدمہ خارج کرنے کی طرف جھکتا ہے اور نہ ہی بحالی کی طرف۔

فیصلے کے مطابق دیوانی کیس 2016 سے زیر التوا رہا، تاہم اس تاخیر کی ذمہ داری درخواست گزار یا اس کے وکیل پر ڈالنے کے لیے کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ وکیل پیش نہ ہو تو عدالت اپنے صوابدیدی اختیار کے تحت عدم پیروی پر مقدمہ خارج کر سکتی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ وکیل میں پیشہ ورانہ ذمہ داری کا احساس نہ ہو تو نقصان موکل کو اٹھانا پڑتا ہے۔ موکل کو بھی چوکس رہ کر مقدمے کی باقاعدہ پیروی کرنی چاہیے، تمام ذمہ داری وکیل پر چھوڑ کر لاتعلق نہیں ہونا چاہیے اور وکیل کی غفلت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

فیصلے میں وکلا سے کہا گیا کہ وہ تاریخِ سماعت، کاز لسٹ اور متعلقہ بنچوں کا درست ریکارڈ رکھیں، مقدمے کے ہر قانونی پہلو کو مدنظر رکھیں اور موکل کو پیش رفت، ممکنہ خطرات اور تصفیے کی کسی پیشکش سے آگاہ رکھیں۔

عدالت نے لکھا کہ ٹھوس وجہ کے بغیر وکیل کی غفلت سے مقدمہ عدم پیروی پر خارج ہونا پیشہ ورانہ ساکھ پر سنگین داغ ہے اور اس پر بار کونسلز میں شکایت بھی دائر ہو سکتی ہے۔ معقول وجہ ہو اور انصاف کے تقاضے ہوں تو خارج شدہ مقدمہ بحال کیا جا سکتا ہے۔ مقدمات کا فیصلہ محض حد سے زیادہ تکنیکی نکات پر بھی نہیں چھوڑا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر سول ریویژن درخواستیں اصل حیثیت میں بحال کر دیں۔ بحالی ہر مقدمے میں 10 ہزار روپے جرمانے سے مشروط ہے، جو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے میڈیکل سینٹر کے اکاؤنٹ میں جمع کرانا ہوگا اور رسیدیں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

اشتہار