رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا خواتین کے لیے مفت اسکوٹی تربیتی پروگرام میں توسیع کا اعلان

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا خواتین کے لیے مفت اسکوٹی تربیتی پروگرام میں توسیع کا اعلان
فائل فوٹو: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خواتین کے لیے اسکوٹی تربیت — تصویر: بشکریہ dailyindependent.com.pk

اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خواتین کی جانب سے بھرپور ردِعمل اور دلچسپی کے پیش نظر مفت اسکوٹی تربیتی پروگرام میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ اب خواتین نومبر کے دوسرے پندرہ روزہ مرحلے میں بھی مفت اسکوٹی چلانے کی تربیت حاصل کر سکیں گی۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد کی دلچسپی کے باعث تربیتی پروگرام کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یکم سے 15 نومبر تک تربیت حاصل کرنے والی خواتین کے علاوہ وہ خواتین بھی 16 سے 30 نومبر تک تربیت حاصل کر سکیں گی جنہیں پہلے مرحلے میں جگہ نہیں مل سکی تھی۔

کائنات اظہر خان نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مفت اسکوٹی تربیتی پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ خواتین کی سہولت اور انہیں خودمختار بنانے کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عزم خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں اسکوٹی چلانے کی تربیت کے ذریعے آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:
اشتہار