رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

بیرسٹر گوہر: آئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں

بیرسٹر گوہر: آئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں
فائل فوٹو: فائل فوٹو: PTI chairman Barrister Gohar Ali Khan speaking at a press conference — تصویر: بشکریہ nation.com.pk

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ میں بعض آئینی درخواستوں پر کارروائی معطل کرنے کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے فیصلے سے سیاسی شخصیات کے ساتھ عام عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 10 نومبر کو مقرر پی ٹی آئی کے کیسز ڈی لسٹ کر دیے، عدالت کو انتظامی سطح پر کیسز ڈی لسٹ نہیں کرنے چاہیے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کو سماعت کر کے 5 نومبر کے فیصلے کے اطلاق کا تعین کرنا چاہیے تھا۔ حکم امتناع واپس لینے کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 5 نومبر کے فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا تھا۔

اشتہار