رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں

میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں
فائل فوٹو: اداکارہ میرا (فائل فوٹو) — تصویر: بشکریہ filmmania.com.pk

لاہور: معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا سے بات چیت میں میرا نے تصدیق کی کہ شائستہ کئی برس تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواستوں سمیت متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود برطانوی ہائی کمیشن نے انہیں ویزا جاری نہیں کیا۔

شائستہ عباس ایک کمسن بیٹی کی والدہ تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد میرا نے اپنی بھانجی کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔

اشتہار