رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستیں کاز لسٹ سے خارج، پی ٹی آئی ماہرین سے مشاورت کرے گی

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستیں کاز لسٹ سے خارج، پی ٹی آئی ماہرین سے مشاورت کرے گی
فائل فوٹو: پشاور ہائیکورٹ کی عمارت — تصویر: بشکریہ www.peshawarhighcourt.gov.pk

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ کی درخواستوں کو کاز لسٹ سے خارج کیے جانے کے معاملے پر آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس کے خلاف نظرثانی دائر کرنے کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ، معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کی حراست کے خلاف دائر درخواستیں کاز لسٹ سے خارج کر دی ہیں۔

یہ اقدام وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کے حکم کی روشنی میں کیا گیا، جس نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں 12 اکتوبر یا اس کے بعد آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر مقدمات کی کارروائی معطل کر دی تھی۔

وفاقی آئینی عدالت کے حکم کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے ہدایت جاری کی کہ 12 اکتوبر 2026ء یا اس کے بعد دائر آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت تمام آئینی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر نہ کی جائیں۔

اس عدالتی پیش رفت کے نتیجے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت بھی متاثر ہوئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ قانونی لائحہ عمل اور ممکنہ نظرثانی درخواست کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔

اشتہار