رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

وزیراعظم کا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش، انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم کا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش، انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت
فائل فوٹو: وزیراعظم شہباز شریف — تصویر: بشکریہ www.radio.gov.pk

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے مسلسل غیر قانونی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ غزہ کے ان بچوں کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں جن کے پاس پناہ کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خیموں کے زیرِ آب آنے، بے گھر فلسطینی بچوں کے بے یار و مددگار ہونے، شدید سردی اور بھوک کے دل دہلا دینے والے مناظر انتہائی افسوسناک ہیں۔

وزیراعظم نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ انسانی امداد کی فوری فراہمی میں اضافے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

خیال رہے کہ غزہ میں شدید بارشوں کے باعث 70 ہزار خیمے زیرِ آب آ گئے، جس سے 3 لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد متاثر ہوئے۔ حماس نے خیموں کے زیرِ آب آنے کو اسرائیلی محاصرے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اشتہار